12 اکتوبر ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے سائفرکیس کی کارروائی رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 17 اکتوبر کو ٹرائل کورٹ نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے کیس رکھا ہوا ہے، سائفر کیس کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع دیا جائے۔
عدالت کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق آج درخواست پر سماعت کریں گے۔