خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیشگوئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں  آج جمعے سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں آج (جمعے) سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ  اگلے پانچ  روز  تک جاری رہےگا۔

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہےکہ  بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ پیشگی اقدامات کرے،  بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ اور  برف باری کا امکان ہے جب کہ بارشوں سے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :