13 اکتوبر ، 2023
اسرائیل نے غزہ پرگزشتہ 6 روز میں 6 ہزار بم گرا نے اور 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا اعتراف کرلیا۔
اسرائیلی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں 4 سو سے زیادہ بچے اور ڈھائی سو خواتین سمیت شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 14 سو سے زائد ہوگئی ہے۔
اسرائیل نے امدادی کارکنوں کو بھی نہ بخشا، پچاس سے زائد طبی عملے کے ارکان کو بھی شہید کردیا گیا۔
اسرائیلی بمباری سے تباہ حال غزہ کے اسپتالوں کے جنریٹروں میں ایندھن ختم ہونے لگا، ریڈ کراس نے خبر دار کر دیا کہ اسپتالوں کی بجلی بحال نہ ہوئی تو اسپتال مردہ خانے بن جائیں گے۔
ادھر اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی تک ناکا بندی ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
دوسری جانب مصر نے غزہ کے پناہ گزینوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 سو تک جا پہنچی جبکہ 3 ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے شام پر حملے کرکے دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں پر بمباری کے بعد رن ویز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔