13 اکتوبر ، 2023
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے سب سے بڑے پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کل احمد آباد میں میچ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ پریکٹس سیشن کے بعد پاکستان پلیئنگ الیون پر غور کیا گیا اور کوئی تبدیلی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میٹنگ میں بات چیت ہوئی کہ وننگ کمبی نیشن میں اس وقت تبدیلی کی ضرورت نہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور شاداب خان شامل ہیں۔
محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ممکنہ پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔