Time 14 اکتوبر ، 2023
پاکستان

مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے: مریم نواز

سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے: سانگھڑ کے کارکنان سے ویڈیو لنک پر خطاب— فوٹو: فائل
سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے: سانگھڑ کے کارکنان سے ویڈیو لنک پر خطاب— فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے میں نواز شریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے۔

سانگھڑ کے کارکنان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہا مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا اور وہ نواز شریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت تباہ کرنے والے، مہنگائی لانے والے اور دہشتگردی واپس لانے والے چلے گئے، معیشت کو ترقی دینے والا، مہنگائی سے نجات دینے والا دہشتگردی ختم کرنے والا نوازشریف واپس آ رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف ہی پاکستان کی معاشی شہہ رگ کو محفوظ بناسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام جمہوریت پسند ہیں، پنجاب کی طرح سندھ کو بھی ترقی کا تحفہ دیں گے۔

مزید خبریں :