Time 14 اکتوبر ، 2023
دنیا

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج کس وقت ہوگا؟

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا، جب کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا—فوٹو: فائل
سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا، جب کہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا—فوٹو: فائل

کراچی: رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا، سورج کو گرہن لگنے کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بج کر 29 منٹ پرہوگا۔

سورج کو مکمل گرہن دوپہر 12 بجے لگے گا جبکہ سورج گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر37منٹ پرہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن جنوبی افریقا، جنوبی آسٹریلیا، جنوبی امریکامیں نظر آئےگا۔

اس کے علاوہ رواں برس کا آخری سورج گرہن بحر اوقیانوس، بحرالکاہل، انٹارکٹیکا اور بحرہندکے علاقوں میں دیکھا جا سکےگا۔

مزید خبریں :