Time 14 اکتوبر ، 2023
دنیا

غزہ پر اسرائیلی جارحیت: سعودی عرب کی درخواست پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس جدہ میں 18 اکتوبر بدھ کو ہوگا جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت پربحث ہوگی— فوٹو:فائل
اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس جدہ میں 18 اکتوبر بدھ کو ہوگا جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت پربحث ہوگی— فوٹو:فائل

سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی وزارتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری ہے اور اب تک ہزاروں ٹن بارود غزہ پر گرا چکا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے غزہ سے نقل مکانی کرنیوالے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی جارحیت اور فلسطین بالخصوص غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی وزارتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس جدہ میں 18 اکتوبر  بدھ کو ہوگا جس میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت پربحث ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال کی وجہ سے اسرائیل کےساتھ معمول کے تعلقات پر بات چیت روک دی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل سے بات چیت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلےکے بارے میں امریکی حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :