Time 15 اکتوبر ، 2023
کھیل

پاک بھارت میچ کے دوران اروشی کا 24 قیراط سونے سے بنا آئی فون کھوگیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے۔/فوٹوفائل
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی گئی ہے۔/فوٹوفائل

بھار تی شہر  احمد آباد کے نریندر ا مودی  اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھنے آئی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا اپنے مہنگے ترین آئی فون سے محروم ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اروشی روٹیلا کی جانب سے پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔

پوسٹ میں اروشی نے بتایا کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں میرا 24 قیراط گولڈ والا آئی فون کھو گیا! اگر کسی کو یہ فون نظر آجائے تو برائے مہربانی میری مدد کرتے ہوئے مجھ سے جلد از جلد رابطہ کرے۔


مزید خبریں :