15 اکتوبر ، 2023
آئی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کر دیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت کی جیت کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام پرکمنٹس کرنا شروع کردیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نےکھلاڑیوں کے انسٹاگرام پر مذہب اور قومیت کو نشانہ بنایاجس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی آخری تین انسٹاگرام پوسٹس پر کمنٹس سیکشن بند ہے اور آئندہ چند روز تک کمنٹس سیکشن محدود رہےگا، دوسری جانب محمد رضوان نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محدود کردیاہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بابراعظم نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر پوسٹ کی تو کمنٹس سیکشن تب بھی محدود رہےگا۔
مزید برآں بابراعظم کے والد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اس وقت غیر فعال ہے۔