پاکستان
Time 15 اکتوبر ، 2023

کراچی میں جماعت اسلامی کا فلسطین مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

خواتین اور بچوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی— فوٹو: جماعت اسلامی
خواتین اور بچوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی— فوٹو: جماعت اسلامی

کراچی میں جماعت اسلامی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت، عالمی ضمیرکی خاموشی کے خلاف شارع فیصل پر فلسطین مارچ کیا۔

شارع فیصلہ پر ہونے والے فلسطین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ خواتین اور بچوں نے بھی مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کی۔

فلسطین مارچ میں وکلا تنظیموں کے نمائندگان، کاروباری برادری اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے۔

مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم حکمران بیدار نہیں ہیں، امریکا اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے تو حکومت پاکستان آگے کیوں نہیں بڑھ رہی؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چین نہیں بیت المقدس کارخ کریں، اسرائيل اور امریکا کی شکست یقینی ہے ان کا وہی حشر ہوگا جو افغانستان میں امریکا کا حشر ہوا تھا  جہاں مائيں اپنے بچوں کو شہادت کا درس دیتی ہیں، پوری دنیا بھی ان کے خلاف ہوجائے تو انہیں شکست نہیں دے سکتی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب میں کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کو حوصلہ دینے کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں، امریکا انسانی حقوق کا چیمپئن بنتا ہے پھر کیسے حماس کی مذمت کرتا ہے؟

مزید خبریں :