Time 15 اکتوبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

'آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں'، عاطف اسلم کا فلسطینیوں کے حق میں پیغام

پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نےاسرائیل کی جارحیت کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں  کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیل کےحملوں کا آج 9 واں روز ہے ، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 300 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

عاطف اسلم نے فلسطینیوں کے حق میں انسٹاگرام ا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  'فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں زخمیوں کےعلاج اور قیام امن کیلئے دعا گو ہیں، اللہ رحم فرما۔

مزید خبریں :