Time 16 اکتوبر ، 2023
پاکستان

نگران وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات

دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی امور اور پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا— فوٹو: انٹرنیٹ
دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی امور اور پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا— فوٹو: انٹرنیٹ

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے مراکش میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی معاشی امور اور پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے مشترکہ اقدامات اور عالمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر خزانہ نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات کے موقع پر معاشی اصلاحات پر حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں :