Time 16 اکتوبر ، 2023
پاکستان

سعودیہ میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس برآمدگی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو
وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی عرب میں 12 ہزار افغانوں سے جعلی پاکستانی پاسپورٹس کی برآمدگی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی پاسپورٹ امیگریشن مصطفیٰ جمال کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی بنائی جس میں وزارت داخلہ، نادرا اورایف آئی اے کے سینئرافسران کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کمیٹی میں پاسپورٹ امیگریشن کا ایک افسر سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کمیٹی 15 دنوں میں جعلی پاسپورٹس کے اجرا کے کرداروں اور اس کی روک تھام پرسفارشات دے گی اور کمیٹی سعودی عرب بھیجےجانے پر نادرا، ایف آئی اے اور پاسپورٹ افسران کی ذمہ داری بھی طے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکشن افسر وزارت داخلہ سیپ جان نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

مزید خبریں :