Time 17 اکتوبر ، 2023
پاکستان

بارکھان:کنویں سےلاشیں ملنےکا کیس، ضلع چیئرمین ضمانت خارج ہونے پرگرفتار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع  بارکھان میں ایک  سال  پہلےکنویں سے خاتون سمیت 3 افرادکی لاشیں ملنےکےکیس میں سابق صوبائی وزیر  سردار  عبدالرحمان کھیتران کے بھتیجے اور  ضلع چیئرمین سردار  زادہ غفور کی ضمانت خارج ہوگئی۔

 بارکھان میں کنویں سے ایک خاتون سمیت تین  افراد کی لاشیں ملنےکےکیس کی ڈسٹرکٹ  اینڈ سیشن کورٹ  بارکھان میں سماعت ہوئی۔

کیس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار زادہ غفور کھیتران سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے، سیشن کورٹ نےکیس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین بارکھان سردار زادہ غفور کھیتران کی ضمانت منسوخ کردی۔

ضمانت منسوخی پر  پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اورکرائم برانچ کے حوالے کردیا۔

اسی کیس میں ایک اور  ملزم سردار زادہ رؤف شاہ کھیتران کو عدم حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار  دے دیا گیا۔

یاد رہے کہ  ایک سال قبل حاجی کوٹ گاؤں کے قریب کنویں سےخاتون سمیت تین افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملی تھیں۔

کنویں سے ملنے والی دو لاشوں کی شناخت ایک شخص خان محمد مری کے بیٹوں کے طور پر ہوئی تھی۔

اسی کیس میں سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران بھی گرفتار  ہوئے تھے جوکہ ضمانت پر ہیں۔

مزید خبریں :