17 اکتوبر ، 2023
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں 50 ہزارحاملہ خواتین کو طبی سہولتوں تک رسائی نہیں۔
غزہ پر اسرائیل فوج کی وحشیانہ بمباری مسلسل گیارہویں روز بھی جاری ہے ، اسرائیل نے منگل کو غزہ میں اسپتال پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، حملوں میں زخمی افراد کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، شہید ہونے والوں میں 940 بچے اور 1032 خواتین شامل ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا شکار غزہ میں 50 ہزارحاملہ خواتین کو طبی سہولتوں تک رسائی نہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار 500 خواتین کے ہاں اسی مہینے بچوں کی ولادت متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ میں حاملہ خواتین کو فوری دیکھ بھال اور تحفظ کی ضرورت ہے، فریقین عالمی انسانی حقوق قوانین کےتحت ذمے داری پوری کریں۔