Time 18 اکتوبر ، 2023
پاکستان

کراچی ائیر پورٹ پر پان، چھالیہ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، پان،گٹگا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے: سی اے اے/ فائل فوٹو
پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، پان،گٹگا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے: سی اے اے/ فائل فوٹو

کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرپورٹ پرپان، چھالیہ، گٹکے اور  سگریٹ نوشی پرپابندی لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیرلائنز سمیت تمام کمپنیوں کے ملازمین کو احکامات جاری کردیے جس میں پان، چھالیہ ، گٹکے اور سگریٹ نوشی پر پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سی اے اے کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہےکہ اس پابندی کا اطلاق 6 نومبر سے ہوگا، پان،گٹگا اور چھالیہ کھانے والے ملازمین کےائیرپورٹ انٹری پاس منسوخ کیے جائیں گے جب کہ پابندی کی خلاف کرنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :