18 اکتوبر ، 2023
کراچی میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج سے موسم گرم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے، شمال مشرق سے 3کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔