کھیل
Time 18 اکتوبر ، 2023

بابر اعظم بیٹرز کی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر برقرار، شبمن گل کا دوسرا نمبر

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی رینکنگ میں دسویں اور فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں/فوٹوفائل
 قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی رینکنگ میں دسویں اور فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں/فوٹوفائل

دبئی :  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی ) کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سر فہرست براجمان ہیں۔

آئی سی سی  کی جانب سے ون  ڈے پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ، ون ڈے بیٹرز  کی رینکنگ  میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی  جبکہ  بھارت کے شبمن گِل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب

 جاری رینکنگ میں  جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر  اور  جنوبی افریقا  کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ 

جبکہ  قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر  امام الحق رینکنگ میں دسویں  اور  فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

ون ڈے  بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے  جوش ہیزل ووڈ کا پہلا ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ   کا دوسرا جبکہ بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔

ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست موجود ہیں۔

مزید خبریں :