18 اکتوبر ، 2023
معروف امریکی یہودی راہب (Yisroel Dovid Weiss) فلسطینیوں کے حامی اور نیتن یاہو جیسے شدت پسندوں کے مخالف ہیں، وہ خدا کے حکم کی پیروی میں یہودی ریاست کے قیام کی بھی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
یہودی راہب کا کہنا ہے کہ دو ہزار سال کی ہجرت کے دوران جب ہر جگہ انہیں یہودی ہونے کی وجہ سے مظالم کا سامنا تھا تب مسلمان ہی تھے جنہوں نے یہودیوں کو اپنی زمینوں پر پناہ دی اور ان کی حفاظت کی۔
یہودی راہب کہتے ہیں کہ مشکل وقت میں مسلمان ملکوں میں ہی یہودیوں نے فروغ پایا، اب صیہونیوں کی جانب سے انہیں مسلمانوں پر یہودیوں سے نفرت کا الزام لگانا قابل قبول نہیں۔
یہودی راہب اس بات پر شرمندہ ہیں کہ صیہونی ان کے مذہب کے نام پر ظلم کر رہے ہیں،لوگوں کو خاموش کر رہے ہیں اور قبضے کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان اور سینیئر صحافی حامد میر نے 13 برس قبل جب غزہ جانے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کیا تھا تو انہی یہودی راہب نے صیہونی ریاست سے متعلق لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ یہودیت نہیں صیہونیت ہے اور اسرائیل کا یہودیت سے کوئی تعلق نہیں، یہ فلسطینیوں کی زمین ہے۔