Time 19 اکتوبر ، 2023
دنیا

شوہر کو بریانی میں نشہ دے کر اس کا گلا کاٹنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم

2016 میں 38 سالہ رمندیپ کور نامی خاتون نے اپنے برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا/ فوٹو بھارتی میڈیا
2016 میں 38 سالہ رمندیپ کور نامی خاتون نے اپنے برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں شوہر کو بریانی میں زہر دینے اور پھر اس کا گلا کاٹ کر قتل کردینے والی بیوی کو پھانسی کی سزا سنادی گئی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2016 میں 38 سالہ رمندیپ کور نامی خاتون نے اپنے  برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا۔

قتل کے روز رمندیپ نے یہی نیند کی گولیاں ملائی گئی بریانی دونوں بیٹوں کو بھی کھلانی چاہی لیکن بڑے بیٹے نے بھوک نہیں ہے کہہ کر کھانے سے انکار کردیا جب کہ چھوٹا بیٹا یہ بریانی کھا کر باپ کی طرح گہری نیند سوگیا۔

فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹوبشکریہ بھارتی میڈیا 

رپورٹ کے مطابق شوہر کے گہری نیند میں سونے کے بعد رمندیپ نےاپنے عاشق  گرپریت کو گھر بلالیا جس نے سگجیت سنگھ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا اور  جب بھی وہ نہ مرا تو چاقو نکال کر رمندیپ کو تھمادیا جس سے رمندیپ نے اپنے شوہر کا گلا کاٹ دیا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کا عینی شاہد سگجیت کا وہی 9 سال کا بیٹا بنا جس نے بریانی نہیں کھائی تھی اور والد کے قتل سے قبل بیٹا دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا جو شور سے اٹھ گیا۔

مقتول کے بیٹے نے والدہ کو شوہر کا قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا اور بعد ازاں اس نے ماں کے خلاف عدالت میں گواہی دی۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ شادی شدہ رمندیپ کے اپنے عاشق گرپریت سے تعلقات تھے، رمندیپ نے اپنے شوہر  کی 3.8 ملین ڈالر انشورنس پالیسی کے حصول کیلئے اس کے  قتل کا منصوبہ بنایا تاہم عدالت میں قتل ثابت ہونےپر خاتون کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔

مزید خبریں :