19 اکتوبر ، 2023
آئی سی سی ورلڈکپ کے 17 ویں مقابلے میں بھارت اور بنگلادیش کے میچ کے دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
پونے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بولنگ کی دعوت دی لیکن میچ کے دوران ہاردک پانڈیا گیند روکنے کی کوشش میں پچ پر ہی گر پڑے۔
میچ کے نویں اوورمیں پانڈیا نے بنگلادیشی اوپنر لٹن داس کا شاٹ روکنے کیلئے سیدھی ٹانگ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی لیکن اسی دوران درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔
پانڈیا کے درد کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے فزیو کو اسٹیڈیم میں بلانا پڑا جس کے بعد کرکٹر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
بعد ازاں ہاردک کے اوور کی آخری تین گیندیں ویرات کوہلی نے کروائیں۔