Time 19 اکتوبر ، 2023
کھیل

فخر زمان آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے فٹ نہ ہوسکے، سلمان آغا بھی بخار میں مبتلا

بتایا جارہا ہے کہ سلمان علی آغا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں__فوٹو: ای ایس پی این
بتایا جارہا ہے کہ سلمان علی آغا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں__فوٹو: ای ایس پی این

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ کل بنگلورو میں ہوگا۔

پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے لیکن وہ  آسٹریلیا کے خلاف میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ فخر زمان آئندہ ہفتے تک فٹ ہوجائیں۔

اس کے علاوہ سلمان علی آغا کو گزشتہ روز کی ٹریننگ کے بعد بخار ہو گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ سلمان علی آغا تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :