Time 19 اکتوبر ، 2023
دلچسپ و عجیب

گوگل پر 241543903 سرچ کرنے پر لوگوں کی فریزر میں سر رکھنے کی تصاویر کیوں نظر آتی ہیں؟

کیا آپ کو وجہ معلوم ہے / ٹوئٹر فوٹو
کیا آپ کو وجہ معلوم ہے / ٹوئٹر فوٹو

اگر آپ گوگل امیج پر 241543903 لکھ کر سرچ کریں تو آپ کے سامنے نظر آنے والی تصاویر دنگ کر دیں گی۔

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر 241543903 لکھ کر سرچ کرنے پر ایسی تصاویر نظر آئیں گی جن میں لوگ اپنے سر فریزر کے اندر رکھ رہے ہوں گے۔

درحقیقت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر #241543903 کے ساتھ سرچ کرنے پر بھی فریزر میں سر رکھنے کی تصاویر نظر آئیں گی۔

سننے یا دیکھنے میں یہ انٹرنیٹ ٹرینڈ جتنا مضحکہ خیز ہے، اس کی وجہ اتنی ہی زیادہ دلچسپ ہے۔

اپریل 2009 میں امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ہورٹز نے ایک تصویر کھینچی جس میں انہوں نے اپنا سر فریزر کے اندر ڈال رکھا تھا اور اسے ایک سوشل میڈیا سائٹ پر 241543903 کے عنوان کے ساتھ شیئر کر دیا۔

کچھ عرصے بعد انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 241543903 کے استعمال کا مقصد گوگل سرچ پر ایک تجربہ کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میری تصویر کے بعد میرے دوستوں اور گھر والوں نے بھی اسی طرح کی تصاویر 241543903 کے عنوان کے ساتھ پوسٹ کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمبر بنیادی طور پر ان کے فریج کا سیریل نمبر تھا۔

اس کے بعد سے ہزاروں افراد نے 241543903 کو استعمال کرکے اسی طرح کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں۔

بتدریج یہ انٹرنیٹ میم (meme) اتنی مقبول ہوگئی کہ گوگل پر 241543903 کو سرچ کرنے پر لوگوں کی فریزر میں سر چھپانے کی تصاویر نظر آتی ہیں۔

مزید خبریں :