19 اکتوبر ، 2023
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 13 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 11.72 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 18 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 19 کروڑ ڈالر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 6.7 کروڑ ڈالر بڑھ کر 7.7 ارب ڈالر رہے۔