Geo News
Geo News

Time 20 اکتوبر ، 2023
دلچسپ و عجیب

پولینڈ: چوری کی انوکھی واردات، چور مجسمہ بنے کھڑا رہا اور موقع ملتے ہی واردات کردی

شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے چور نے چوری کا انوکھا طریقہ آزمایہ اور مال بند ہونے تک وہ مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا/ اسکرین گریب
شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے چور نے چوری کا انوکھا طریقہ آزمایہ اور مال بند ہونے تک وہ مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا/ اسکرین گریب

پولینڈ میں شاپنگ مال لوٹنے کی انوکھی واردات دیکھنے میں آئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاپنگ مال کو لوٹنے کیلئے چور نے چوری کا انوکھا طریقہ آزمایہ اور  مال بند ہونے تک وہ مجسمے کی طرح پوز بنائے کھڑا رہا۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی شاپنگ مال بند ہوا چور نے جیولری اسٹور لوٹ لیا تاہم فرار ہونے سے پہلے اسے سکیورٹی گارڈ نے دیکھ کر پکڑ لیا اور پولیس بلالی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولیس نے ملزم کو موقع ہی سے گرفتارکرلیا۔

 پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اسی انداز میں شاپنگ اسٹورکو پہلے بھی کئی بار لوٹ چکا تھا تاہم ہر بار بچ نکلتا تھا۔