نواز اور شہباز میں رابطہ، سعودی عرب اوردبئی میں اہم ملاقاتوں سے متعلق گفتگو

پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، شہباز کی نواز سے گفتگو— فوٹو:فائل
 پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، شہباز کی نواز سے گفتگو— فوٹو:فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان سعودی عرب اوردبئی میں اہم ملاقاتوں سے متعلق گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے نواز سے کہا کہ پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہے، مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ پنجاب اور پاکستان کےدیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی میں موجود ہیں اور وہ کل خصوصی طیارے میں وطن واپس آئیں گے۔

مزید خبریں :