21 اکتوبر ، 2023
قومی کرکٹر عمر اکمل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی 4 سال بعد وطن واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عمر اکمل نے وطن واپسی پر نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور انہیں اپنا حقیقی لیڈر قرار دیا۔
عمر اکمل نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی آمد خوشیاں لے کر آئے گی۔
کرکٹر نے مزید لکھا کہ ایماندار اور حقیقی لیڈر ملک میں واپس آگیا ہے اور ہم اچھے کیلئے پرامید ہیں۔