Time 21 اکتوبر ، 2023
دنیا

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 فوجی مارے گئے، اسرائیلی فوج کی تصدیق

غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے: اسرائیلی فوج کا بیان— فوٹو:فائل
غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے: اسرائیلی فوج کا بیان— فوٹو:فائل

اسرائیل فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 فوجی مارےگئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد میں ایندھن نہیں جائے گا اور غزہ میں جانے والی امداد صرف جنوبی علاقوں میں جائے گی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ حماس کے 7 اکتوبر کے حملے سے اب تک 307 اسرائیلی فوجی مارےگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملے 15 ویں روز بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 ہوگئی۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے فلسطینی شہدا میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 13 ہزار 651 فلسطینی زخمی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اب تک 21 صحافی بھی شہید ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :