Time 21 اکتوبر ، 2023
دنیا

غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے: حماس

غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے: اسرائیلی فوج کی تصدیق— فوٹو:فائل
غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے: اسرائیلی فوج کی تصدیق— فوٹو:فائل

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں یرغمال بنائے جانے والے افراد کی مصدقہ تعداد 210 ہے۔

اس حوالے سے  حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں جارحیت رُکنے تک اسرائیلی فوجیوں کی رہائی پر بات نہیں کریں گے۔

حماس کے مطابق یرغمال بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں سے متعلق ہمارا مؤقف برقرار ہے اور اسرائیلی فوجیوں کی رہائی قیدیوں کے ممکنہ تبادلے سے متعلق ہے۔

مزید خبریں :