Time 24 اکتوبر ، 2023
دنیا

امریکی طیارہ کریش کرنے کی کوشش کے الزام میں پائلٹ پر اقدام قتل کے 83 الزامات عائد

فوٹو: نیویارک پوسٹ
فوٹو: نیویارک پوسٹ

امریکی طیارے کو کریش کرنے کی کوشش کے الزام میں آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ کو گرفتار کر کے اقدام قتل کی کوشش کے 83 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات امریکی ائیرلائن کی پرواز 80 مسافروں کو لیکر واشنگٹن سے کیلیفورنیا جا رہی تھی تب آف ڈیوٹی امریکی پائلٹ جوزف ایمرسن نے پرواز کو گرانے کی کوشش کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آف ڈیوٹی پائلٹ طیارے کے کاک پٹ میں کپتان اور فرسٹ آفیسر کے پیچھے بیٹھا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے پر سوار مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں واقعے سے متعلق کوئی خبر نہیں تھی نہ ہی جہاز کی پرواز میں کوئی خلل آیا، انہیں بس اتنا پتا چل سکا تھا کہ کسی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے جہاز کو لینڈ کروایا جا رہا ہے کیونکہ فلائٹ اٹینڈنٹ نے یہی اناؤنس کیا تھا۔

مزید خبریں :