جرائم
Time 24 اکتوبر ، 2023

گٹکا اسمگلنگ کیس، عدالت کی مجرم کو 50 نیم کے درخت لگانے اورجرمانے کی سزا

مجرم کو رواں سال 75 کلو گرام گٹکے سمیت گرفتار کیا گیا تھا— فوٹو:فائل
مجرم کو رواں سال 75 کلو گرام گٹکے سمیت گرفتار کیا گیا تھا— فوٹو:فائل

جیکب آباد کی عدالت نے گٹکا اسمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم آدم پٹھان کو انوکھی سزا سنادی۔

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے سمیت 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

 مجرم آدم پٹھان کو سزا سناتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور مجرم ہر مہینے محکمہ فاریسٹ کو اپنی رپورٹ دےگا۔

مجرم کو رواں سال 75 کلو گرام گٹکے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :