Time 24 اکتوبر ، 2023
پاکستان

فضل الرحمان نے محمد درانی سے ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کی حامی بھرلی

پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کرچکی، پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا : ذرائع— فوٹو: جے یو آئی آفیشل
پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کرچکی، پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا : ذرائع— فوٹو: جے یو آئی آفیشل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی سے ملاقات میں قومی مفاہمت کے ایجنڈے پرکردار کی حامی بھرلی۔

سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کے ذرائع نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں میں رابطوں اور مفاہمتی ایجنڈے پر اتفاق رائے پر کام ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی سے بات چیت کا بھی امکان ہے اور پی ٹی آئی پہلے ہی قومی مفاہمت کے ایجنڈے پر اتفاق کر چکی ہے۔

نواز شریف بھی مینار پاکستان جلسے میں قومی مفاہمت کا اعلان کر چکے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے جے یو آئی کا کہنا ہے کہ محمد علی درانی  کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ کے انتخابات سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

مزید خبریں :