مردان: لیموں چوری کرنےکے الزام میں شہری پر تشدد کرنے پر باغ مالک گرفتار

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

مردان کے علاقے رستم میں باغ سے لیموں چوری کرنے کے الزام میں شہری پر تشدد کرنے پر باغ کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں شہری کو رسیوں میں جکڑے دکھایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق باغ کے مالک نے شہری محمد شفیق کو لیموں چوری کرتے پکڑ لیا تھا، باغ کے مالک نے شہری کو رسیوں سے باندھا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

پولیس کے مطابق معاملے سے متعلق رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور باغ کے مالک سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :