26 اکتوبر ، 2023
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو تبدیل کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیج دیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دونوں افسران کے خلاف الیکشن کمیشن کو مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھی جس کے باعث دونوں کو تبدیل کرنے کا کہا گیا۔