دنیا
Time 27 اکتوبر ، 2023

چینی وزیرخارجہ کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں، چین غلط فہمی کو کم کرنا چاہتا ہے: چینی وزیر خارجہ کی دورہ امریکا کے موقع پر گفتگو— فوٹو: فائل
دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں، چین غلط فہمی کو کم کرنا چاہتا ہے: چینی وزیر خارجہ کی دورہ امریکا کے موقع پر گفتگو— فوٹو: فائل

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تعمیری بات چیت سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں، چین غلط فہمی کو کم کرنا چاہتا ہے۔

چینی وزیرخارجہ اپنے دورہ امریکا کے موقع پر امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

خیال رہے کہ چینی وزیرخارجہ صدر شی جن پنگ کے ممکنہ دورہ امریکا کی تیاریوں کیلئے واشنگٹن کے دورے پرہیں، امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی ہم منصب کو سان فرانسسکو میں ایپک سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھا۔

مزید خبریں :