Time 27 اکتوبر ، 2023
دنیا

اسرائیل حماس جنگ میں بھارت غلط معلومات پھیلانے کا گڑھ بن گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسرائیل حماس جنگ میں بھارت غلط معلومات پھیلانے کا گڑھ بن گیا۔

بھارت میں مودی کی انتہا پسند حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اسرائیل کے حق میں مواد اور جعلی معلومات پھیلانے لگے۔

ماہرین متفق ہیں کہ اسرائیل کی طرف بھارت کی خارجہ پالیسی میں سب سے بڑی تبدیلی مودی کے 2014 میں اقتدار میں آنے کے بعد ہوئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی د لی میں نیریٹو ریسرچ لیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھارت میں ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز کے ذریعے رجحانات کی اسکیننگ  کی۔

اسکیننگ سے پتا چلا کہ 4 ہزار  316 ٹوئٹس میں سے 2 ہزار 200  میں اسرائیل حماس جنگ کے بارے میں الفاظ شامل تھے۔ایک ہزار 250  سے زیادہ ٹوئٹس اسرائیل کے حامی جبکہ تقریباً 250 فلسطین کے حامی تھے، جو اسرائیل کے حق میں پانچ ، ایک کا تناسب ظاہر کرتا ہے۔ 

تجزیے کے مطابق بھارتیوں کی بڑی تعداد نے  'I Stand with Israel'اور Israel' palestine war' کے ہیش ٹیگز کا بڑی تعداد میں استعمال کیا۔

بھارت میں اسرائیل حماس جنگ کے بعد سے ہند وتوا کے پیروکاروں کے لیے اسرائیل آئیڈل بن گیا ہے۔

نیدرلینڈز یونیورسٹی میں بین الاقوامی تعلقات کے پروفیسر کا کہنا ہے بھارت میں ایک دہائی کے دوران اسرائیل کے دفاعی طریقوں سے متاثر ہونے کے رجحانات بڑھے ہیں، بھارت اسرائیل کے ساتھ تجارت اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اسلحہ بھی حاصل کرتاہے۔

مزید خبریں :