27 اکتوبر ، 2023
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔
ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 271 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم 50 اور سعود شکیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی اننگز شروع ہوئی تو پہلے ہی اوور میں شاداب خان فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے۔
شاداب فیلڈنگ کے دوران تھرو کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے۔
آل راؤنڈر شاداب خان کچھ دیر آرام کے بعد دوبارہ فیلڈنگ پر آئے لیکن ان سر کی انجری بہتر نہ ہوسکی۔
تاہم پاکستان ٹیم نے کنکشن قانون کے تحت میچ میں شاداب خان کا متبادل مانگا اور ان کی جگہ اسامہ میر اب جنوبی افریقا کے خلاف بولنگ کریں گے۔
میچ ریفری کی منظوری کے بعد اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔