Time 28 اکتوبر ، 2023
کھیل

جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے: مکی آرتھر

آخری پانچ اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا: میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال
آخری پانچ اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا: میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اظہار خیال

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا ہے کہ آج ٹورنامنٹ کی بہترین بولنگ کی، جس انداز میں بولرز نے محنت کرکے فائٹ بیک کیا اس پر فخر ہے، کوشش سب کررہے ہیں مگر ہماری بیٹنگ فارم میں نہیں آرہی۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بولنگ بہتر کی مگر بیٹنگ میں رنز نہ کر پائے،  آخری پانچ اوورز ٹھیک طرح نہیں کھیل سکے اگر 300 کر جاتے تو اسکا دفاع ہوسکتا تھا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ہم اس معیار کی کرکٹ نہیں کھیل پا رہے جو ورلڈ کپ میں درکار ہے، افغانستان کے خلاف بھی ہم تینوں شعبوں میں ایوریج تھے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ بقیہ تین میچ جیت کر اچھے انداز میں ٹورنامنٹ ختم کریں۔

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا، بابراعظم، انضمام یا کسی پر بھی الزام دینا ٹھیک نہیں ہوگا، جانتا ہوں کہ پلیئرز اور اسٹاف نے پوری کوشش کی۔

مزید خبریں :