28 اکتوبر ، 2023
مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں جنگ کے اسرائیل کی معیشت پر برے اثرات پڑنے لگے۔
اسرائیلی ماہرین معیشت کے مطابق اسرائیل کا جنگی نقصان 17 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا جبکہ معاشی ماہرین نے اسرائیلی ریاست کے نقصان کا تخمینہ7 ارب ڈالر سے زیادہ کا لگایا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں رواں سال خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد تک پہنچ جائے گا، غزہ جنگ سے پہلے خسارہ جی ڈی پی کے1.5 فیصد تک متوقع تھا۔
اسرائیلی ماہرین کے مطابق خسارے ختم کرنے کےلیے درکار رقم سال کے آخری 2 ماہ میں12.5ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، یہ اندازے بینک آف اسرائیل اور وزارت خزانہ کے غیرسرکاری تخمینوں سے زیادہ ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی 500 ارب ڈالر کی معیشت مشرق وسطیٰ کی بڑی معیشتوں میں سے ایک ہے، غزہ میں اسرائیل کی جنگ اسرائیلی معیشت کو نقصان پہنچانےکا سبب بن رہی ہے۔
عالمی بینک بھی غزہ جنگ کے دنیا کی معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہونے سے خبردار کرچکا ہے۔