Time 28 اکتوبر ، 2023
کاروبار

ایف بی آر نے 3 ماہ میں آئی ایم ایف اہداف سے زائد ٹیکس وصولی کرلی، نگران وزیر خزانہ

ملک ٹریک پر ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، شمشاد اختر— فوٹو: اے پی پی
ملک ٹریک پر ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، شمشاد اختر— فوٹو: اے پی پی

نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر  نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال بہتر ہورہی ہے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پہلے 3 ماہ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اہداف سے زائد ٹیکس وصولی کی ہے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا تھاکہ معیشت کی بہتری کےلیے اقدامات کیےجارہے ہیں، معاشی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، نگران حکومت نے بہت جلد مسائل کو پہچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت آئی تو معیشت مشکلات کا شکار تھی، حکومتی اقدامات سے معاشی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، بحرانوں کے باوجود معیشت کو بحال رکھنےکی کوشش کی، کرنسی کاغلط استعمال کرناغیرقانونی ہے،اسے روکنا حکومت کی ذمہ اری ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ زراعت کے شعبے پر توجہ دے کر معاشی مسائل سے نکلا جاسکتا ہے، یہ نہیں کہتی مہنگائی کو ختم کیا، توجہ کے ساتھ مہنگائی کو قابو کرنے کیلیےکوشش کی، اسمگلنگ کو روکنے کے لیےاقدامات کیےجارہے ہیں۔

نگران وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ایف بی آر نے پہلے 3 مہینے میں آئی ایم ایف ٹارگٹ سے زیادہ کلیکشن کی ہیں، حکومت چلانےکےلیے ہمیں پیسہ چاہیے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ٹریک پر ہے اور معیشت کی بحالی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہم نہ صرف آئی ایم ایف پروگرام پر عمل پیرا ہیں بلکہ پورے سسٹم کی بہتری کے لیے کام کررہے ہیں، آئی ایم ایف کی ٹیم دو نومبر کو پاکستان آئے گی اور ہم اسے پوری معاشی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔

مزید خبریں :