29 اکتوبر ، 2023
کراچی کے علاقے سعودآباد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور دو شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی اہلکار کی شناخت حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان دن کے اوقات میں شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔