Time 29 اکتوبر ، 2023
کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ فوٹو فائل
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے باعث یکم نومبر سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 سے 16 روپے کی فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی یکم نومبر سے سستا ہو گا اور اس حوالے سے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 31 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

سمری وزارت پیٹرولیم اور  وزارت خزانہ ردو بدل کرکے وزیراعظم کو بھیجیں گے جس کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حتمی قیمتوں کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے رہے کہ 16 اکتوبر کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کی گئی تھی جبکہ ڈیزل بھی 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

نوٹ یہ خبر آج 29 اکتوبر 2023 کے جنگ اخبار میں شائع ہوئی ہے۔

مزید خبریں :