Time 29 اکتوبر ، 2023
پاکستان

مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی موت کی تصدیق کردی ہے— فوٹو:فائل
 مولانا طارق جمیل نے اپنے بیٹے عاصم جمیل کی موت کی تصدیق کردی ہے— فوٹو:فائل

ملتان: معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

آر  پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے  عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار  بنا دیا۔

 مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ  آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر  عثمان انور  نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے،

ترجمان کا کہنا ہےکہ ڈی پی او خانیوال اور  سینیئرپولیس افسران موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھےکرلیےگئے ہیں۔

مزید خبریں :