Time 30 اکتوبر ، 2023
پاکستان

یکم نومبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے انخلا کیلئے جامع آپریشن ہوگا: وزیر داخلہ

31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی: سرکاری حکام۔ فوٹو فائل
31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی: سرکاری حکام۔ فوٹو فائل

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لیے یکم نومبر 2023 کے بعد جامع آپریشن ہو گا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنےکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جو آگے نہیں بڑھائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر میپنگ، جیو فینسنگ کرکے مشکوک افراد کی نشاندہی کرلی ہے، 31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے آج اور کل کی مہلت باقی ہے، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے، 15 سے 20 ہزار غیر ملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن میں پیشی کے سوال پہ کہا کہ اگلی پیشی پر چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کریں گے۔

مزید خبریں :