30 اکتوبر ، 2023
لاہور کی مقامی عدالت نے 5 افراد کے قتل کے کیس میں 3 ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
لاہور کی سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور نے پھلروان گاؤں میں 5 افراد کے قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم دیا۔
عدالت نے مجرم ہیرا، ذوالفقار اور جہانگیر کو 5،5، بار سزائے موت کا حکم دیا اور تینوں مجرموں کو 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔
عدالت نے شریک 7 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔
پولیس کے مطابق مجرموں کے خلاف تھانہ برکی پولیس نے 2018 میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔