Time 30 اکتوبر ، 2023
کھیل

ورلڈکپ: بھارتی کرکٹ گراؤنڈز کی آؤٹ فیلڈز کھلاڑیوں کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے لگیں

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ گراؤنڈز کی آؤٹ فیلڈز کھلاڑیوں کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہونے لگیں۔

بدترین آؤٹ فیلڈ پر کھلاڑیوں کی انجریز کےمسائل بڑھنے لگے، دھرمشالا کے بعد ایک اور بھارتی اسٹیڈیم کی خراب آؤٹ فیلڈ پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔

لکھنؤکے اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ کی بھی بدترین حالت ہے، لکھنؤ میں انڈیا کےخلاف میچ میں انگلینڈ کےلیام لونگسٹن کیچ پکڑتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔

خراب آؤٹ فیلڈ پر بی سی سی آئی کو سوشل میڈیا پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس سے پہلے دھرمشالا کےا سٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ میں متعدد کھلاڑی انجریز کا شکارہوچکے ہیں،  آئی سی سی نے دھرمشالا اسٹیڈیم کے آؤٹ فیلڈ کو ایوریج رینک کیا تھا۔

آسٹریلیا کے گلین میکسویل بھی دھرمشالا کے آؤٹ فیلڈ پر تنقید کر چکے ہیں۔

میکسویل کا کہنا تھا کہ دھرمشالا کے اسٹیڈیم کے آؤٹ فیلڈ اتنی خراب ہے کہ کھلاڑی خطرناک انجریز کا شکار ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں :