Time 30 اکتوبر ، 2023
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق شرح سود 22 فیصد پر  برقرار  رکھنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دوسری ششماہی میں مہنگائی میں کمی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ  خریف کی فصل کے ابتدائی تخمینے حوصلہ افزا ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اتار  چڑھاؤ اور گیس کے نرخوں کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو خطرات  رہیں گے۔

مزید خبریں :