Time 01 نومبر ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اداکارہ منال خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش

منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام محمد حسن اکرام رکھا گیا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/منال خان
منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام 'محمد حسن اکرام' رکھا گیا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/منال خان

پاکستانی اداکارہ منال خان کے گھر پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اداکارہ اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کی جانب سے بدھ کی سہ پہر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

منال اور احسن کے ہاں بدھ کی صبح 10 بج کر 48 منٹ پر ننھے مہمان کی آمد ہوئی جس کا نام 'محمد حسن اکرام' رکھا گیا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ پر انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

منال خان کی پوسٹ پر معروف شوبز شخصیات کمنٹس کررہی ہیں اور جوڑے کو مبارکباد دے رہی ہیں، ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے بھی احسن، منال اور ان کے ننھے مہمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :