Time 01 نومبر ، 2023
جرائم

مری: خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں کا پولیس پر حملہ، کانسٹیبل زخمی

مری میں خواتین کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اوباش نوجوانوں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ملزمان کو خواتین پر نازیبا جملے کسنے اور تنگ کرنے سے منع کرنے پرپیش آیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزمان نے پولیس چوکی میں داخل ہو کر پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا،  ملزمان نے آہنی راڈ مارکر کانسٹیبل منصوراحمد کو شدید زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ اور موبائل فونز بھی چھین لیے۔

پولیس نے 8 نامزد اور 20 نامعلوم افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمےمیں حسن، محسن، عصمت، انس، صدام، ارشادسبحان اور ذاکر کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :