01 نومبر ، 2023
سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے ماسٹر مائنڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہناتھاکہ کیا ہم میں اتنا دم تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس پرعمل کرواتے؟ فیض آباد دھرنے میں جو لوگ ملوث تھے وہ ہماری حکومت میں حکمران تھے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات ہوجائیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ دھرنے والوں کے ساتھ معاہدے میں فیض حمید کے بطور گواہ دستخط اوردھرنے والوں کوپیسے دینے کے واقعات واضح کرتےہیں کہ ماسٹر مائنڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید ہی تھے۔